آئی پی ایل میں مبینہ میچ فکسنگ کا بڑااسکینڈل: 3 کروڑ کے عوض 5 میچ فکس کرنے کا اعتراف

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں مبینہ میچ فکسنگ کا اسکینڈل سامنے آگیا، سابق رنجی ٹرافی کرکٹر ر چت بھاٹیا نے 3 کروڑ بھارتی روپے کے عوض 5 میچ فکس کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تحقیقاتی اسٹنگ آپریشن کے دوران سابق دہلی اور ہریانہ رنجی کرکٹر رچت بھاٹیا نے دعویٰ کیا کہ اس نے 2025 کی آئی پی ایل میں 5 میچز کے لیے اندرونی معلومات فراہم کیں اور ہر میچ کے عوض قریباً 60 لاکھ روپے وصول کیے۔
https://x.com/pratyush_no7/status/2102134859301085654?s=20
رچت بھاٹیا کے مطابق وہ اسنیپ چیٹ کے ذریعے سٹے بازوں کو ٹیموں سے متعلق اندرونی معلومات فراہم کرتا تھا، جس سے 5 میچز میں مجموعی طور پر قریباً 3 کروڑ بھارتی روپے حاصل ہوئے، اس نے یہ بھی دعوی کیا کہ وہ میچ سے پہلے CSK کے 11 کے کھیل کو جانتے تھے۔
https://x.com/MohdSad15323644/status/2101648804332421289?s=20
رپورٹ کے مطابق سابق کرکٹر نے دہلی پریمیئر لیگ میں بھی پلیئنگ الیون اور دیگر اندرونی معلومات فراہم کرنے کا دعویٰ کیا، جبکہ 19-2018 کی سید مشتاق علی ٹرافی کے ایک میچ میں جان بوجھ کر 2 وائیڈ گیندیں کرانے کے عوض 16 لاکھ روپے لینے کا بھی اعتراف کیا جبکہ 19-2018 کے سیزن میں ناگالینڈ کی رنجی ٹیم میں انتخاب کے لیے اس نے 15 لاکھ روپے رشوت دی تھی۔
https://x.com/Uniqueboy3103/status/2101654163843375404?s=20
یہ ایک اور اشارہ ہے کہ آئی پی ایل قسمت کا کھیل نہیں ہے یہ ایک فکس گیم ہے اور کھلاڑی فکسنگ اور نیلامی سے بھی پیسے کماتے ہیں اس لیے یہ دعویٰ ایک بار پھر سے سرخیوں میں آتا ہے۔





