قصور بابا بلھے شاہ ہسپتال میں ڈینگی کے لیے ایکسٹرا وارڈ قائم

قصور بابا بلھے شاہ ہسپتال میں ڈینگی کے لیے ایکسٹرا وارڈ قائم، ایم ایس ڈاکٹر رضا سہیل کی نگرانی میں حفاظتی انتظامات جاری
قصور(نامہ نگار ) بابا بلھے شاہ ہسپتال قصور میں ڈینگی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر ایکسٹرا ڈینگی وارڈ بھی قائم ہے جہاں مشتبہ ڈینگی مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے انتظامات موجود ہیں۔
ایم ایس ڈاکٹر رضا سہیل کے مطابق ہسپتال میں ڈینگی کے مشتبہ (Suspected) کیسز آتے رہتے ہیں، تاہم تاحال کوئی بھی مریض تشویشناک یا سنگین حالت میں رپورٹ نہیں ہوا۔ ہسپتال انتظامیہ مریضوں کی طبی نگرانی اور بروقت تشخیص کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
ایم ایس ڈاکٹر رضا سہیل ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے دورے کرکے انتظامی امور اور طبی سہولیات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ان کی جانب سے مریضوں کو بہتر علاج معالجہ فراہم کرنے، ہسپتال کے نظام کو بہتر بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے فیلڈ میں عملی اقدامات جاری ہیں۔
شہری حلقوں نے ہسپتال میں ڈینگی کے لیے علیحدہ وارڈ کے قیام اور انتظامی نگرانی کو اہم اقدام قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں




