کوئٹہ،سماعت سے محروم بچوں کیلئے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم

کوئٹہ: سماعت سے محروم بچوں کی تعلیم، تربیت، نگہداشت اور بحالی کے لیے بلوچستان میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں سماعت سے محروم خصوصی بچوں کے لیے پہلے ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
وفاقی اور صوبائی حکومت کے باہمی تعاون سے قائم کیے گئے اس سینٹر کا باقاعدہ افتتاح وفاقی وزیر ثقافت اورنگزیب نے کیا۔ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر میں اس وقت سماعت سے محروم تقریباً 350 بچے اور بچیاں زیرِ تعلیم ہیں۔ ادارے میں خصوصی بچوں کو پرائمری سے ثانوی سطح تک تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ جدید فنی تربیت بھی دی جا رہی ہے۔سماعت سے محروم بچیوں کو خودکفیل بنانے کے لیے تعلیم کے ساتھ سلائی اور کڑھائی کی تربیت کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، تاکہ وہ ہنر سیکھ کر معاشرے میں اپنا مؤثر کردار ادا کر سکیں۔بلوچستان میں اس نوعیت کے ادارے کا قیام خصوصی بچوں کی تعلیم، ہنرمندی، بحالی اور فلاح و بہبود کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔
مزید پڑھیں




