Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

جرمنی کا یوکرین کے لیے ایک ارب یورو کی فوجی امداد کا اعلان


جرمن چانسلر فریڈرک مرٹز نے یوکرین کے لیے ایک ارب یورو کی مزید فوجی امداد کا اعلان کردیا۔


رائٹرز کے مطابق فریڈرک مرٹز نے یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے لیے کیف کا دورہ کیا، جہاں جرمنی کی جانب سے فو جی امداد کے علاوہ توانائی کے شعبے کی بحالی کے لیے 350 ملین یورو فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا جبکہ جرمنی اور یوکرین کے درمیان مختلف اقسام کے ڈرونز کی مشترکہ تیاری کے معاہدے کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔


https://x.com/OKAZ_online/status/2106665170760265861?s=20


مرٹز نے کہا کہ یوکرین کو آنے والے ہفتوں میں بھرپور حمایت کی ضرورت ہے اور جرمنی اس کی مدد جاری رکھے گا۔


https://x.com/AlArabiya_Eng/status/2106776730333511849?s=20