حوثیوں کا سعودی ایف-15 لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

حوثی فورسز نے یمن کی فضائی حدود میں سعودی ایف-15 لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
یمن کے حوثی گروپ نے بدھ کے روز کہا کہ اس نے شمال مشرقی صوبے مآرب کے اوپر سعودی عرب کے ایف-15 (F-15) لڑاکا طیارے کو مار گرایا ہے۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب دونوں فریقین کے درمیان کشیدگی شدید فضائی کارروائیوں اور سرحد پار حملوں کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔
چینی خبر رساں ادارے ژنہوا کے مطابق حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کے شمال مشرقی صوبے مارب کے علاقے میں واقع جبل حیلان کے قریب ایک سعودی ایف-15 لڑاکا طیارہ مار گرایا گیا ہے۔
حوثی فوج نے مزید کہا کہ ہمارے ملک اور عوام کے خلاف جارحیت کے پیشِ نظر یمنی مسلح افواج نے اللّٰہ کی مدد اور فضل سے مقامی سطح پر تیار کردہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے سعودی ایف-15 لڑاکا طیارہ مار گرایا، جب وہ مارب کی فضائی حدود میں دشمن کارروائیاں کر رہا تھا۔
https://x.com/Yah_Saree/status/2100094831276265598?s=20
حوثی ترجمان نے سعودی عرب پر گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یمن میں 450 حملے کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کارروا ئیوں کا ہدف سعودی عرب کی تیل تنصیبات اور فوجی اڈے ہیں، جو مقدس مقامات سے بہت دور واقع ہیں، مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کے الز امات ایک گھسا پٹا جھوٹ ہیں، اب کسی کو دھوکا نہیں دیا جا سکتا۔
دوسری جانب سعودی حکام کی جانب سے حوثی فورسز کے دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان آیا ہے۔
واضح رہے کہ یمنی حوثیوں اور سعودی عرب کے درمیان فضائی کارروائیاں اور سرحد پار حملے شدت اختیار کر گئے ہیں اس سے قبل سعودی فوجی اتحاد نے کہا تھا کہ فضائی دفاعی نظام نے مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے حوثی ڈرون کو روک کر تباہ کر دیا ہے۔
ترجمان سعودی اتحادی ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ حوثیوں کی جانب سے مکہ کو نشانہ بنانے کی یہ دوسری کوشش تھی، اس سے پہلے جولائی 2017ء میں بھی مکہ پر بیلسٹک میزائل داغا گیا تھاحرمین شریفین اور زائرین کا تحفظ ریڈ لائن ہے، اور سعودی اتحاد کی فوج دہشت گرد حوثی ملیشیا اور اس کے جارحانہ و دہشت گردانہ رویے کے خلاف ضروری جوابی کارروئی کرنے میں ہرگز نہیں ہچکچائے گی۔
مزید پڑھیں





