محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی اہم ملاقات

مصنف:
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی,جس میں میں خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی-
ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا خطے کی تازہ صورتحال، امن و استحکام کی کاوشوں اور علاقائی سکیورٹی امور پر بھی گفتگو ہوئی،علاقائی سکیورٹی کے امور اور پاکستان کی امن کی کوششوں پر بات چیت بھی کی گئی-
https://x.com/MOIofficialGoP/status/2102649502272213053?s=20
دونوں جانب سے باہمی رابطے مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا ,امریکی سفیر نے دہشت گردی کے خلا ف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان دنیا اور دہشت گردی کے درمیان مضبوط دیوار ہے۔
مزید پڑھیں





