Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ہیکرز کا ایف بی آئی کے تقریباً تمام ایجنٹس کا ڈیٹا چوری کرنے کا دعویٰ

India suffers heavy losses in Pakistani cyber operation, critical infrastructure destroyed | Baaghi TV

سائبر کرائم گروپ شائنی ہنٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے نظام میں نقب لگا کر ادارے کے تقریباً تمام ایجنٹس، ان کے شریکِ حیات اور ایف بی آئی میں ملازمت کے لیے درخواستیں دینے والے افراد سے متعلق حساس معلومات چوری کرلی ہیں۔


رپورٹ کے مطابق شائنی ہنٹرزنے منگل کو اپنی ڈارک ویب لیک سائٹ پر دعویٰ کیا کہ اس نے ایف بی آئی کو ہیک کرلیا ہے اور ادارے کے ’تقریباً تمام ایجنٹس‘ اور ایف بی آئی میں ملازمت کے لیے درخواست دینے والے افراد کا انتہائی حساس ڈیٹا اس کے قبضے میں ہے۔


ہیکرز نے مبینہ طور پر چوری شدہ ڈیٹا کا ایک نمونہ اور ایف بی آئی کی بھرتی سے متعلق ویب سائٹ کو متاثر کرنے کا اسکرین شاٹ بھی جاری کیا,گروپ کا کہنا ہے کہ اس نے کئی ٹیرا بائٹس پر مشتمل معلومات حاصل کی ہیں، جن میں افراد کے نام، گھریلو پتے اور فون نمبرز شامل ہیں-


خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق چوری شدہ ڈیٹا کے نمونے میں شامل بعض افراد کی معلومات سے بظاہر مماثلتیں ملیں، تاہم یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ معلومات واقعی ایف بی آئی کے سسٹمز سے چوری کی گئی ہیں,تاہم ایف بی آئی نے سائبر حملے یا مبینہ طور پر چوری کیے گئے ڈیٹا کے حجم کی تصدیق نہیں کی۔


تاہم 404 میڈیا کے مطابق ایف بی آئی کے ایک ترجمان نے کہا کہ ادارہ ایف بی آئی جابس ڈاٹ جی او وی پر غیر مجاز سرگرمی سے متعلق دعووں سے آگاہ ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں منگل کو ایف بی آئی کی ملازمتوں سے متعلق ویب سائٹ اور خصوصی ایجنٹوں کے درخواست گزاروں کے پورٹل بھی عارضی طور پر دستیاب نہیں رہے۔


https://x.com/tcf_updates/status/2102610509908541626?s=20


شائنی ہنٹرز کے مطابق سائبر حملے کا آغاز اوریکل پیپل سوفٹ سرور کو متاثر کرنے سے ہوا، جو انسانی وسائل کے شعبوں میں عام طور پر استعمال ہونے والا سافٹ ویئر ہے۔


ہیکرز کا دعویٰ ہے کہ اس کے بعد وہ ایمازون کے زیرِ انتظام ایک سرکاری کلاؤڈ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے، جہاں ایف بی آئی کے اہلکاروں اور ملازمت کے درخواست گزاروں کا ڈیٹا موجود تھا۔ تاہم ایف بی آئی یا متعلقہ کمپنیوں نے اس دعوے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔


ہیکنگ گروپ کا کہنا ہے کہ حملہ مالی فائدے کے لیے نہیں کیا گیا بلکہ اس کا مقصد ایف بی آئی پر دباؤ ڈالنا ہے کہ وہ مئی میں جاری کی گئی ایک سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری واپس لے،شائنی ہنٹرز کا مؤقف ہے کہ مذکورہ ایڈوائزری میں گروپ کے بارے میں غلط الزامات عائد کیے گئے ہیں۔


ایف بی آئی نے مئی کی ایڈوائزری میں شائنی ہنٹرز سے منسلک ہیکرز پر متاثرین کو دھمکانے، ہراساں کرنے اور بعض صورتوں میں ’سو یٹنگ‘ جیسے حربے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا تھا ایڈوائزری میں یہ بھی خبردار کیا گیا تھا کہ سائبر جرائم پیشہ عناصر بعض اوقات اپنے ہاتھ لگنے والے ڈیٹا کی مقدار کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں۔


شائنی ہنٹرزنے تاحال یہ نہیں بتایا کہ اگر ایف بی آئی نے اس کا مطالبہ تسلیم نہ کیا تو وہ مبینہ طور پر حاصل کیے گئے ڈیٹا کے ساتھ کیا کرے گا۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL