بدھ، 28 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا حکم


خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم حکم جاری


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق حکم جاری کرتے ہوئے صوبے کے 16 اضلاع میں انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کردی۔


الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا کے 16 اضلاع میں حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہو چکا ہے، جس کے بعد ان اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے انتخابی شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


الیکشن کمیشن نے صوبے کے باقی اضلاع میں بھی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ وہاں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے ضروری قانونی اور انتظامی مراحل مکمل کیے جا سکیں۔


 وفاقی حکومت کی جانب سے نامزد کردہ اضلاع کو انتخابی عمل سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہےوفاقی حکومت کے 11 اکتوبر 2026 کے فیصلے میں شامل اضلاع اس استثنیٰ کے تحت آئیں گے۔