لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں ’’نوائے پنجابی فکشن‘‘ کے عنوان سے ادبی نشست
لاہور: لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) کے گورمانی سنٹر فار لینگویجز اینڈ لٹریچر کے زیرِ اہتمام ’’نوائے پنجابی فکشن‘‘ کے عنوان سے خصوصی ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں پنجابی زبان و ادب، بالخصوص فکشن اور افسانہ نگاری کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ادبی نشست کے دوران مصنفین انور زاہد اور مدثر بشیر کی کتب بھی متعارف کروائی گئیں، جبکہ زاہد حسن اور لیاقت علی طاہر نے پنجابی ادب اور فکشن کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔مقررین نے پنجابی ادب کے فروغ، زبان کی ترویج اور جدید دور میں پنجابی فکشن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ادبی سرگرمیاں زبان و ثقافت کے تحفظ اور نئی نسل کو اپنی ادبی روایات سے روشناس کروانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔تقریب میں اہلِ علم، ادیبوں، ادب سے وابستہ شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر باغی ٹی وی ننکانہ کے خصوصی نمائندے سید فرحان سعید بھی موجود تھے،
رپورٹ: سید فرحان سعید، خصوصی نمائندہ باغی ٹی وی ننکانہ
مزید پڑھیں
قصور،14 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی




ضلع ٹانگ میں دو روز کیلئے دفعہ 144 نافذ
