اٹک:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا 59 روڈز اور 127 میگا ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اٹک میں 23 ارب روپے کے 59 روڈز اور 127 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ہے-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ اٹک کے موقع پر شہر بھر میں جشن اور خوشی کا سماں دیکھنے میں آیا۔ عوام، کارکنان اور بچوں کے جمِ غفیر نے ہر چوک، چوراہے اور سڑک پر گل پاشی کرکے وزیراعلیٰ کا پرُتپاک اور والہانہ استقبال کیا, وزیراعلیٰ کی آمد پر ہٹیاں روڈ، کا مرہ روڈ اور یونیورسٹی روڈ گلاب کی پتیوں سے اٹ گئےوزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیکیورٹی ہٹوا کر عوام کو اپنے قریب بلا لیا اور معصوم بچوں کو گلے لگایا,اور بچوں کو اپنے ساتھ ملا کر اٹک کے لیے تاریخی میگا پراجیکٹس کا باضابطہ افتتاح کیا۔
23 ارب روپے کی خطیر لاگت سے مکمل ہونے والے 59 روڈ پراجیکٹس کا باضابطہ افتتاح کیا گیا، جن میں فتح جنگ-پنڈی گھیب روڈ، ڈھو ک لاہم تا جھمات روڈ، اور مٹھیال چوک تا ڈھوک پٹھان روڈ سمیت دیگر اہم سڑکیں شامل ہیں وزیراعلیٰ نے ایگری مال، اراضی ریکارڈ سینٹر، ماڈل چلڈرن ہوم، اور فتح جنگ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر سمیت مجموعی طور پر 127 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا ، عوام اور کا رکنان نے ان تاریخ ساز ترقیاتی منصوبوں کی منظوری اور ذاتی دلچسپی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں




