نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش،نام کیا رکھا؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی-
نیلم منیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نومولود بیٹے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اسپتال کے بستر پر اپنے بچے کو گود میں لیے بیٹھی نظر آ رہی ہیں نومولود سفید کمبل میں لپٹا ہوا ہے جبکہ اداکارہ نے اس کا چہرہ ایموجی کے ذریعے چھپا رکھا ہے۔
تصویر کے ساتھ نیلم منیر نے لکھا کہ وہ لمحہ جب میں کسی کی پوری دنیا بن گئی الحمدللہ! میرا ننھا شہزادہ محمد حمدان میری وہ دعا ہے جو قبول ہوئی، میری زندگی کی سب سے بڑی نعمت۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کے زندگی کے اس نئے اور خوبصورت سفر کے آغاز پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ نیلم منیر نے ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی توجہ سے دور رکھا ہے۔ انہوں نے جنوری 2025 میں دبئی میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیت محمد راشد سے شادی کی تھی۔ شادی کے بعد سے اداکارہ ڈراموں میں بھی نظر نہیں آئیں۔
مزید پڑھیں





