Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک

مصنف:

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔


سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مؤثر کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام کے وژن کے تحت جاری کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔