Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

شمالی وزستان میں آپریشن، 4 کمانڈرز سمیت 9 خوارج ہلاک

36gor8fc_pakistan-army_625x300_09_February_24

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگرد کمانڈرز سمیت 9 خوارج کو ہلاک کر دیا -


سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے پلنگ زئی، ندیم کوٹ، کوٹ خضری میں فتنہ الخوارج کے خلا ف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، فتنہ الخوارج کے ہلاک کمانڈرز میں خارجی خالد رضا، خارجی کامران، خارجی موسیٰ اور خارجی مفتوم شامل ہیں۔


سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسزکی موثرکارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا، کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔


دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 دہشتگردوں کی ہلاکت سکیورٹی اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی عکاس ہے،دہشتگردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام تک جنگ جاری رہے گی، ملک میں بدامنی پھیلانے والوں کے ناپاک عزائم کو ہر صورت خاک میں ملا دیں گے۔