Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

کرم آپریشن میں ہلاک 2 دہشتگرد افغان شہری نکلے


کرم میں فتنۃ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے 2 دہشتگرد افغان شہری نکلے۔


ذرائع کے مطابق 5 اکتوبر کو کرم میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک دہشتگردوں میں صفت اللہ عرف سیف اللہ جمشید ولد تجلی اور عمر فدائی شامل تھے، صفت اللہ کا تعلق افغانستان کے صوبے پکتیا کے ضلع جانی خیل سے تھا۔


پاکستان میں دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث 257 سے زائد افغان شہریوں کی پہلے ہی شناخت کی جاچکی ہے، جبکہ کرم آپریشن میں ہلاک ہونے والے ان 2 افغان شہریوں کا اضافہ اس فہرست میں مزید ہوگیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق دونوں دہشتگردوں کا فتنۃ الخوارج سے تعلق ان کے آبائی علاقوں میں ہونے والی سر گر میوں سے بھی ظاہر ہوتا ہے ان کی ہلاکت کے بعد افغانستان میں تعزیتی اجتماعات منعقد کیے گئے پکتیا کے ضلع جانی خیل کے گاؤں رباط میں صفت اللہ کی تعزیتی تقریب کے دوران فتنۃ الخوارج کے جھنڈوں وا لے پوسٹرز بھی سرعام آویزاں کیے گئے۔


رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دہشتگرد سرگرمیوں میں افغان شہریوں کی شمولیت کے دیگر واقعات بھی سامنے آتے رہے ہیں قندھار کا رہائشی حافظ محب اللہ عرف خالد بھی 5 روز قبل شمالی وزیرستان میں ہلا ک ہونے والے 7 دہشتگردوں میں شامل تھا،اسی طرح گل بہادر گروپ سے وابستہ اور کمانڈر گوہر کا قر یبی ساتھی عبداللہ جان بھی 3 روز قبل ایک آپریشن میں ہلاک ہوا۔


رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث 257 سے زائد افغان شہریوں کی شناخت اور حالیہ کارروائیوں میں مزید افغان شہریوں کی ہلاکت کے واقعات سرحد پار دہشتگردی میں افغان شہریو ں کے ملوث ہونے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ افغانستان میں ایسے افراد کی تعزیتی تقریبات اور ان مواقع پر فتنۃ الخوارج کے جھنڈوں کی نمائش بھی اس حوالے سے مزید سوالات پیدا کرتی ہے۔