Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پی ٹی آئی کو لانگ مارچ سے متعلق درخواست پر عبوری ریلیف نا مل سکا

peshawar highcourt

پشاور ہائیکورٹ نے لانگ مارچ سے متعلق درخواست پر عبوری ریلیف دینے سے انکار کردیا۔


پشاور ہائیکورٹ میں لانگ مارچ سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی،سماعت جسٹس صاحبزاہ اسد اللہ نے کی، سماعت کے دوران جسٹس صاحبزاہ اسد اللہ نے کہا کہ فریقین کو سنے بغیر ریلیف نہیں دے سکتے۔


 پی ٹی آئی ایم این ایز کے وکیل کا مؤقف تھا کہ لانگ مارچ درخواست گزاروں کے حلقوں سے گزرنے دیا جائے ، وہ قانون کے مطابق لانگ مارچ کو خوش آمدید کہیں گے۔


پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے وکیل نے کہا کہ لانگ مارچ میں ممکنہ رکاوٹیں حائل نہ کی جائیں، کل کی گنجائش نہیں لانگ مارچ جاری ہے۔


اس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست قابل سماعت نہیں ، لانگ مارچ سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم آچکا ہےعدالت سے استدعاہے کہ آج تیار نہیں ، اس کو کل کے لیے رکھ دیں جس کے بعد عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔