بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی کارروائی، 2,800 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد

مصنف:
اسلام آباد: پاک بحریہ کے جہازوں حنین اوریرموک نے بحیرہ عرب میں مشترکہ انسدادِ منشیات کارروائی کے دوران 2,800 کلوگرام سے زائد منشیات قبضے میں لے لی۔
پاک بحریہ کے مطابق معمول کی گشت کے دوران دونوں بحری جہازوں نے ایک مشتبہ کشتی کو روکا اور اس کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد کی، جن کی مالیت تقریباً 75 کروڑ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، نے کارروائی میں حصہ لینے والے افسران اور عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور چوکسی کو سراہا۔انہوں نے سمندری حدود کی سلامتی اور سمندر کے ذریعے غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید پڑھیں




