پیر، 23 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق


نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پرتگال کے وزیر مملکت و وزیر خارجہ پاؤلو رینجل نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی-


وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رینجل کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، پار لیما نی روابط اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے سفارتی مشاور ت اور عالمی فورمز پر تعاون بڑھانے پر زور دیا، دونوں ممالک اس سال سفارتی تعلقات کے قیام کے 77 سال مکمل ہونے کا سنگ میل منا رہے ہیں۔


ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی روابط کو مزید وسعت دینے، پارلیمانی وفود کے تبادلوں اور موجودہ دوطرفہ مشاورتی نظام کے تحت باقاعدگی سے مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔


پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رینجل نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا انہوں نے اقوام متحدہ میں پرتگال کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیااور پرتگال میں مقیم پاکستا نی برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئےکہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔


دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورت حال، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے فورمز پر باہمی تعاون کے امکا نات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ پرتگالی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیےپاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مذاکرات، سفارت کا ری اور مؤثر کثیرالجہتی تعاون کی اہمیت پر اتفاق کیا۔