Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

فیلڈ مارشل کی کو ششوں سے پاکستان خطے میں ایک مثال بن کر ابھرا ,وزیراعظم

SCO Summit: We have to Work Together for Economic Development & Stability, Premier Sharif | Baaghi TV

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے ملکر مشکل حالات میں کام کیا، ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں,فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور مسلح افواج کے نمائندوں کی کو ششوں سے پاکستان خطے میں ایک مثال بن کر ابھرا -


پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ٹریڈنگ ہال میں منعقدہ تقریب سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم اپنی غلطیوں کو ٹھیک نہیں کریں گے تو ترقی نہیں کر سکتےمعاشی چیلنجز کو مد نظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے, پاکستان کو اس کے اصل مقام پر لانا ہے انشاء اللہ دنیا کے نقشے پر پاکستان طاقتور معیشت کے طور پر سامنے آئے گا۔


شہباز شریف نے کہا کہ کسی کانام نہیں لینا چاہتا، انہیں سونے کے چنے کھلائے گئے لیکن کارکردگی نہیں دکھائی، انڈسٹریز کو خون پسینے کی کمائی سے سبسڈی دی لیکن آج ان کا کیا حال ہے؟ میں امریکا اور بر طانیہ کے دورے سے واپس آیا ہوں، نامور بینکرز اور دیگر بینکرز نے ملاقاتوں کے دوران کہا کہ کامیاب سفارتکاری سے سرمایہ کاری کی راہیں کھولی گئیں۔


وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیا ناظم آباد اپارٹمنٹ ریٹ اسٹرکچر کا منصوبہ قابل تعریف ہے، کراچی میں خاص طور پر تعمیراتی سیکٹر ترقی کر رہا ہے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور مسلح افواج کے نمائندوں کی کو ششوں سے پاکستان خطے میں ایک مثال بن کر ابھرا چیئرمین نیب نے زمینیں واگزار کرا کر ریکوری کی ہے، چیئرمین نیب اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں-


یہ تقریب نیا ناظم آباد اپارٹمنٹ ریٹ کی پبلک لسٹنگ اور عوام کی جانب سے شاندار ردعمل کی مناسبت سے منعقد کی گئی، وزیر اعظم نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں ورچوئل شرکت کی جبکہ وزیر خز انہ محمد اورنگزیب نے تقریب میں ذاتی طور پر شرکت کی۔ تقریب میں اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد اور سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے چیئرمین بھی موجود تھے۔