آپریشن ردالفتنہ 3: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی، 9 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے کنک وادی میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے سیکیو رٹی چوکی پر حملے کی کوشش کی، جس پر فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کی, فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کا تعاقب کرتے ہوئے مزید 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
https://x.com/mediatalk922/status/2102677787853382101?s=20
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے 3 موٹرسائیکلوں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے,شدید فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک جوان بھی زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا, بلوچستان سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
https://x.com/MOIofficialGoP/status/2102678553259315440?s=20
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف بلوچستان میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، اور مستونگ کے علاقے کنک وادی میں 9 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا-
مزید پڑھیں





