Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

زندگی میں ہر مشکل کا ذمہ دار والدین کو ٹھہرانا بند کریں، فرح سعدیہ


پاکستانی اداکارہ اور میزبان فرح سعدیہ نے نئی نسل کی جانب سے بچپن کے صدمات اور والدین کے رویوں پر بات کرنے کے رجحان پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔


سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان میں فرح سعدیہ کا کہنا ہے کہ آج کل یہ رجحان بڑھتا جارہا ہے کہ لوگ اپنی زندگی میں پیش آنے والی ہر مشکل کا ذمے دار والدین کو قرار دیتے ہیں، بجائے اس کے کہ اپنی ذمے داری قبول کریں اور خود اپنی زندگی میں بہتری لانے کی کوشش کریں-


انہوں نے کہا ہے کہ والدین ہمیشہ غلط نہیں ہوتے، اس لیے ہر معاملے میں انہیں موردِ الزام ٹھہرانے کے بجائے انسان کو اپنے اعمال اور فیصلوں کی ذمے داری بھی قبول کرنی چاہیے اگر کوئی شخص اپنی غلطیو ں کی ذمہ داری لینے کے بجائے مسلسل والدین کو موردِ الزام ٹھہراتا رہے تو اس میں خود پسندی کی خصو صیات پیدا ہو سکتی ہیں-


https://www.instagram.com/reels/DdtCJQQRqZU/


فرح سعدیہ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ  مینٹل ہیلتھ کے مسائل والدین میں بھی ہو سکتے ہیں اور بعض صور توں میں ان کا رویہ بچوں کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔


سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے ان کی بات سے اتفاق کیا جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ والدین کے رویوں سے پیدا ہونے والے صدمات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔


https://www.instagram.com/reels/DdtDiI6RBAm/