سابق رکن صوبائی اسمبلی مخدوم پیر عارف زمان قریشی کی قل خوانی 17 اکتوبرکو ہو گی

خانیوال سے سابق رکن صوبائی اسمبلی مخدوم پیر عارف زمان قریشی کی قل خوانی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق مرحوم کی قل خوانی بروز ہفتہ 17 اکتوبر کی ہوگی جبکہ مخدوم زادہ پیر حیدر زمان قریشی کی دستار بندی کی تقریب بھی اسی دن کی جائے گی-
واضح رہے کہ جمعرات کو رہنما پیپلز پارٹی اور سابق رکن صوبائی اسمبلی مخدوم پیر عارف زمان قریشی انتقال کر گئے تھے ،ان کے صدر مملکت آصف علی زراداری اور چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمہت اہم سیاسی و سماجی اور معروف شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات جاتری کئے گئے-
اب مرحوم کی قل خوانی اور مخدوم زادہ پیر حیدر زمان قریشی کی دستار بندی کی تقریب کا اعلان کیا گیا ہے جو 17 اکتوبر 2026 کو دوپہر 12:30 بجے عارف آباد، عبدالحکیم-تلمبہ روڈ (ایم-3 عبدالحکیم انٹرچینج سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر)، تحصیل میاں چنوں، ضلع خانیوال میں منعقد ہوگی۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا تھا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے مخدوم پیر عارف زمان قریشی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی پارٹی کے لیے طویل جدوجہد اور گراں قدر خدمات ناقابل فراموش ہیں مخدوم پیر عارف زمان قریشی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو سے موجودہ قیادت تک پارٹی سے اپنی وفاداری اور وابستگی برقرار رکھی، ان کی وفات پاکستا ن پیپلز پارٹی کے لیےایک بڑا نقصان ہےمخدوم پیر عارف زمان قریشی کی پارٹی اور جمہوری جدوجہد کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر سیاست دان اور پنجاب اسمبلی کے سابق رکن مخدوم پیر عارف زمان قریشی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے مخدوم پیر عارف زمان قریشی کے صاحبزادے بیرسٹر حیدر زمان قریشی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔
انہوں نے خانیوال ضلع کونسل کے سابق چیئرمین کے صاحبزادے پیر شبیر زمان قریشی کیلئے بھی تعزیتی پیغام بھیجا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مخدوم پیر عارف زمان قریشی ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے، ان کی ناقابل فراموش خدمات مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے قوم قریش غوث پور قریشیاں سمیت تمام لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
مزید پڑھیں





