Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے


اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل 3 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، انتونیو گوتریس نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان پہنچے۔


ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد آمد پر قائم مقام سیکریٹری خارجہ نبیل منیر نے ان کا استقبال کیا، انتونیو گوتریس کا دورہ آج سے 8 اکتوبر تک جاری رہے گا, یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس این ڈی ایم اے کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ  قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری اور صلاحیت کا مشاہدہ کریں گے۔


اس کے علاوہ انتونیو گوتریس پاک بھارت فوجی مبصر گروپ کے ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کریں گے,دورے کے دوران ان کی پاکستان حکام سے امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی اور ثالثی کی کوششوں پر بھی بات چیت ہوگی، پاکستان کے تعمیری کردار اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


واضح رہے کہ انتونیو گوتریس آخری مرتبہ 2022 میں پاکستان آئے تھے جب انہوں نے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا۔