پاک سعودی دوستی کو خراج تحسین، آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری

مصنف:
سعودی عرب کے قومی دن پرآئی ایس پی آرنےپاک سعودی لازوال رشتے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خصوصی نغمہ ’ایک دوجے کے دل و جان‘جاری کردیاہے۔
آئی ایس پی ڑ کی جانب سے جاری یہ نغمہ خوبصورت دھن کے ساتھ اردو اور عربی میں پاک سعودی دوستی اور برادرانہ تعلقات کا پیغام پیش کرتا ہے۔ نغمے میں پاکستان سعودی دوستی، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
https://x.com/PTVNewsOfficial/status/2102656600343502966?s=20
’ایک دوجے کے دل و جان‘ کی دھن میں پاک سعودی دوستی، امن کے عزم اور مشترکہ اقدار کا پیغام شامل ہے۔ آئی ایس پی آر کانغمہ پاک سرزمین سے ارض حرم تک مضبوط برادرانہ رشتے کی ترجمانی کرتا ہے، اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دیرینہ روابط کو نمایاں کیا گیا ہے۔
https://x.com/ConflictWatchX/status/2102652578232455636?s=20
مزید پڑھیں





