Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

قیامِ امن کیلئے پنجاب حکومت نے رینجرز کی خدمات طلب کرلیں

karachi
مصنف:

لاہور: قیامِ امن اور سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے راولپنڈی، اٹک، جہلم اور میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال کردیا۔


ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق راولپنڈی میں رینجرز کی 3 کمپنیاں، اٹک میں 5 ونگز جبکہ جہلم اور میانوالی میں ایک، ایک کمپنی تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ رینجرز کے دستے 5 اکتوبر 2026 تک مذکورہ اضلاع میں تعینات رہیں گے۔ترجمان کے مطابق رینجرز کی تعیناتی کی منظوری کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 59ویں اجلاس میں دی گئی۔ پنجاب پولیس کی درخواست پر سکیورٹی میں معاونت کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔رینجرز کی تعیناتی آئین پاکستان کے آرٹیکل 245، انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعات 4 اور 5 اور پاکستان رینجرز آرڈیننس 1959 کی دفعات 7(ب) اور 10 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔


ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL