سحر کامران کا بیگم نصرت بھٹو کو خراجِ عقیدت

مصنف:
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ،رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادرِ جمہوریت اور پاکستان کی آئرن لیڈی بیگم نصرت بھٹو غیرمعمولی جرات، وقار اور عزم و استقامت کی حامل خاتون تھیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں سحر کامران نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں، انہوں نے مشکل ترین ادوار میں پاکستان پیپلز پارٹی کو سنبھالا اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے لیے طاقت اور حوصلے کا ستون ثابت ہوئیں۔سحر کامران کا کہنا تھا کہ بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت اور عوام کے لیے دی جانے والی قربانیاں آج بھی آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بیگم نصرت بھٹو کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔




