ہفتہ، 14 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

لاہور پولیس سینئر صحافی محمد رمضان کی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرنے میں ناکام

crime scene 1
مصنف:

لاہور: سینئر صحافی محمد رمضان کے گھر کے باہر سے چوری ہونے والی موٹر سائیکل تاحال لاہور پولیس برآمد نہیں کروا سکی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، جس میں نیلے رنگ کے کپڑے پہنے ایک شخص کو موٹر سائیکل چوری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔


سینئر صحافی محمد رمضان کی موٹر سائیکل یکم نومبر 2026 کو لاہور کے علاقے جی ٹی روڈ ستاراں کے قریب ان کے گھر کے باہر سے نامعلوم چور لے اڑا۔ چوری ہونے والی موٹر سائیکل ہونڈا 70 سی سی، ماڈل 2022، سرخ رنگ کی تھی، جس کی مالیت تقریباً 90 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔واقعے کے بعد محمد رمضان نے تھانہ مناواں میں موٹر سائیکل چوری کی درخواست دی، جس پر پولیس نے 3 نومبر 2026 کو مقدمہ نمبر 4087/26 درج کر لیا۔ مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 381 ت پ کے تحت درج کیا گیا۔درج شدہ ایف آئی آر کے مطابق موٹر سائیکل کا رجسٹریشن نمبر 224-AL اور انجن نمبر 828742 جبکہ چیسز نمبر GH593419 درج ہے۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ چکی ہے، جس میں نیلے رنگ کے کپڑے پہنے ایک نامعلوم شخص کو موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے باوجود مقدمہ درج ہونے کے بعد بھی پولیس تاحال موٹر سائیکل برآمد کرنے اور ملزم کا سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔سینئر صحافی محمد رمضان کی موٹر سائیکل چوری ہونے اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود عدم برآمدگی نے پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔


متاثرہ صحافی نے متعلقہ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کرکے موٹر سائیکل فوری برآمد کروائی جائے اور واردات میں ملوث شخص کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔