سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 9 سال سے کھڑا لاوارث بوئنگ 767 طیارہ نیلام

طیارے کی نیلامی 4 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد میں ہوئی، ایئرپورٹ کے لاکھوں روپے کے واجبات بھی وصول کر لیے گئے
سیالکوٹ: سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گزشتہ 9 سال سے کھڑا لاوارث بوئنگ 767 طیارہ بالآخر نیلام کر دیا گیا، طیارے کی نیلامی 4 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد میں ہوئی۔فلائی جیٹ ایشیا ایئرویز کا یہ بوئنگ 767 طیارہ 29 اگست 2017 سے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کھڑا تھا۔ طیارہ ساز کمپنی دیوالیہ ہونے کے باعث طیارہ ناقابل استعمال ہو چکا تھا، جسے عدالتی احکامات کی روشنی میں نیلام کیا گیا۔
نیلامی کے لیے جاری کیے گئے اشتہار میں طیارے کی کم از کم محفوظ بولی 4 لاکھ امریکی ڈالر مقرر کی گئی تھی۔ طیارے پر طویل عرصے سے واجب الادا لاکھوں روپے کے اخراجات بھی نیلامی کے ذریعے وصول کر لیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق چارٹر پروازوں کے لیے استعمال ہونے والے اس طیارے کے انجن، نشستیں اور لینڈنگ گیئر درست حالت میں تھے۔سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ترجمان محمد عمیر خان نے بھی طیارے کی نیلامی کی تصدیق کر دی ہے
مزید پڑھیں





