Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

راولپنڈی:خالو نے 12 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا


راولپنڈی میں  خالو نے فورتھ کلاس کی 12 سالہ طالبہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا-


راولپنڈی کے میں حوا کی ایک اور بیٹی زیادتی کی بعد قتل کر دی گئی، پولیس کے مطابق یہ واقعہ  خیابان سرسید ڈھوک نجو میں پیش آیا جہاں کم عمر لڑکی مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردی گئی مقتولہ کی لاش گھر کے قریب ایک دوسرے گھر سے برآمد کی گئی ہے،  لڑکی گزشتہ رات گھر سے لاپتا ہوئی تھی جس کےاغوا کا مقدمہ کل تھانہ پیر ودھائی میں درج کیا گیا تھا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ فورتھ کلاس میں پڑھتی تھی اور گھر سے سکول جانے کیلئے نکلی تھی اور واپس نہیں آئی رات بھر تلاش کے بعد پولیس نے آج صبح رشتہ دار کے گھر سے لاش برآمد کی جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت ممریز کے نام سے ہوئی جو  مقتولہ کا خالو بھی ہے۔


دوسری جانب لڑکی کے والد نے کہا کہ ان کی بیٹی گزشتہ روز 2 بجے سے غائب تھی اور آج اس کی لاش گھر کے قریب میرے ہم زلف کے گھر سے ملی، پولیس کے مطابق موقع سے شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔