آزادکشمیر میں احتجاج کی کال مسترد، نظام زندگی معمول کے مطابق رواں دواں

مصنف:
مظفرآباد: آزادجموں وکشمیر کے عوام نے 22 ستمبر کو احتجاج کی کال مسترد کردی، مختلف شہروں میں تعلیمی، کاروباری اور سماجی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں۔
مظفرآباد، نیلم، میرپور اور باغ سمیت آزادجموں وکشمیر بھر میں مارکیٹیں کھلی رہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول کے مطابق رواں دواں رہی۔آزادجموں وکشمیر کے مختلف شہروں میں کاروباری مراکز، تعلیمی اداروں اور سماجی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہا۔ احتجاج کی کال پر معمولات زندگی متاثر نہیں ہوئے۔عوام کی جانب سے احتجاج کی کال مسترد کیے جانے کو باشعور شہری ہونے کے عملی ثبوت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں





