چیف سیکرٹری پنجاب کی نجی ٹی وی کے خلاف ہتک عزت کیس میں کامیابی، ٹربیونل کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

مصنف:
چیف سیکرٹری پنجاب پبلک نیوز کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت گئے، ٹربیونل نے اینکر سلمان حیدر، رپورٹر انور سمرا اور انتظامیہ کو فی کس 50،50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
ٹربیونل نے چیف سیکرٹری پنجاب کے حق میں مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے کی ڈگری جاری کردی۔
پبلک نیوز نے چیف سیکرٹری پنجاب کے گھر کی تزئین و آرائش سے متعلق 22 کروڑ 50 لاکھ روپے کے اخراجات کی خبر نشر کی تھی۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے خبر سے اپنی ساکھ کو نقصان پہنچنے پر پنجاب حکومت کے نئے قانون کے تحت قائم ٹربیونل میں دعویٰ دائر کیا تھا، جس پر ٹربیونل نے فیصلہ چیف سیکرٹری پنجاب کے حق میں سنا دیا۔
مزید پڑھیں





