Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ایوا میری سینٹ انتقال کر گئیں


ہالی ووڈ کی معروف اور آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ایوا میری سینٹ 102 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

اداکارہ نے منگل کے روز لاس اینجلس میں واقع اپنے گھر میں اہل خانہ اور عزیزوں کی موجودگی میں آخری سانس لی۔

ایوا میری سینٹ کے نمائندے جیف سینڈرسن کے مطابق اداکارہ کا انتقال طبعی وجوہات کے باعث ہوا۔


ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد ہالی ووڈ اور عالمی فلمی دنیا میں سوگ کی فضا پھیل گئی، جبکہ مداحوں اور فلمی حلقوں کی جانب سے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔