Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ایران اسرائیل جنگ کے اثرات، چین نے پیٹرول اور ڈیزل کی برآمدات روک دیں

chinaaa


ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے بعد چین نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی برآمدات روکنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کو تقریباً دس روز گزر چکے ہیں اور دونوں جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔
‎اس جنگ کے دوران ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث تیل اور گیس کی ترسیل متاثر ہوئی ہے جس کے اثرات عالمی توانائی مارکیٹ پر پڑ رہے ہیں اور تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
‎غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس صورتحال کے پیش نظر چین نے اپنی بڑی آئل ریفائنریز کو ہدایت دی ہے کہ وہ ڈیزل اور پیٹرول کی برآمدات روک دیں اور ملکی ضروریات کو ترجیح دیں۔
‎رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاپان، انڈونیشیا اور بھارت سمیت کئی ممالک بھی اس بحران کے باعث اپنی ریفائنریز کی پیداوار کم کر رہے ہیں یا عارضی طور پر برآمدات محدود کر چکے ہیں۔ تاہم چین خطے میں ایندھن کی ترسیل کرنے والے بڑے برآمد کنندگان میں شامل نہیں ہے۔