قصور، سرکاری نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی سوالیہ نشان بن گئی

قصور میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں سرکاری نرخ ناموں سے تجاوز کر گئی ہیں، جس کے باعث شہریوں کو مقررہ سرکاری قیمتوں پر بنیادی اشیاء کا حصول مشکل ہو گیا ہے
شہریوں کے مطابق مارکیٹ میں پیاز 250 روپے، ٹماٹر 250 روپے، ایل پی جی 280 روپے، روٹی 20 روپے جبکہ نان 30 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ میں سے کوئی ایک چیز بھی سرکاری نرخ پر دستیاب نہیں،عوام نے متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے قیمتوں پر مؤثر نگرانی نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کے باعث پہلے ہی مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد نہ ہونے سے شہری مزید مالی دباؤ کا شکار ہیں،شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ناجائز منافع خوری کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے اور مارکیٹوں میں باقاعدگی سے چیکنگ کا نظام فعال کیا جائے،شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا پراائس کنٹرول فورس کی کارروائیاں صرف مال بنانے اور سڑکوں تک محدود ہیں، یا عوام کو بھی سرکاری نرخوں پر اشیاء کی فراہمی بھی ہو گی





