جمعہ، 30 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اسلام آباد میں قحبہ خانوں اور غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں، 40 خواتین سمیت 52 افراد گرفتار


اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں اسپا سینٹرز اور مبینہ قحبہ خانوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 40 خواتین سمیت 52 افراد کو گرفتار کرلیا۔


پولیس کے مطابق مختلف تھانوں کی حدود میں مجموعی طور پر 9 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جبکہ غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہے میں متعدد مراکز کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔


اسلام آباد پولیس کے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق ضلعی پولیس نے اسپا سینٹرز اور مبینہ قحبہ خانوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 12 مردوں اور 40 خواتین کو حراست میں لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں غیرقانونی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔