جمعہ، 30 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پنجاب حکومت طلبہ کے مستقبل سے کھیلنا بند کرے،ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی

muzammil pml
مصنف:

لاہور( )مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ سرکاری اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ تعلیم کے مسائل کا حل نہیں، پنجاب حکومت طلبہ کے مستقبل سے کھیلنا بند کرے، پنجاب میں ہزاروں سرکاری اسکول پہلے ہی آؤٹ سورس کیے جا چکے ہیں، اب مزید 6 ہزار 460 اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ محکمہ تعلیم کی نااہلی ہے،اگر صوبائی وزیر تعلیم پنجاب میں تعلیمی ادارے نہیں چلا سکتے تو مستعفی ہوں

ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے مزید 6 ہزار 460 سرکاری اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ کی منظوری تشویشناک ہے، حکومت تعلیمی نظام کی بہتری کے بجائے سرکاری اسکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے میں مصروف ہے،بورڈ کے امتحانات میں طلبہ کی ناقص کارکردگی اور فیل ہونے والے بچوں کی بڑھتی تعداد نے پنجاب کے تعلیمی نظام پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں، ایسے حالات میں وزیر تعلیم کو اپنی کارکردگی کا جواب دینا چاہیے تھا، مگر افسوس کہ محکمہ تعلیم کی توجہ تعلیمی معیار بہتر بنانے کے بجائے اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ پر مرکوز ہے، غریب والدین اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں اس امید کے ساتھ بھیجتے ہیں کہ انہیں معیاری تعلیم ملے گی، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اساتذہ کی کمی دور کرے، تعلیمی سہولیات فراہم کرے، بچوں کی تعلیمی استعداد بہتر بنائے اور امتحانی نتائج میں بہتری لائے،اگر اسکول آؤٹ سورس کرنے ہیں تو پھر وزیرتعلیم پنجاب کو استعفیٰ دینا پڑے گا،