ایران اپنی 7 شرائط پوری ہونے تک امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا,قالیباف

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران اپنی 7 شرائط پوری ہونے تک امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔
ایرانی خبر ایجنسی مہر نیوز کے مطابق باقر قالیباف نے امریکی صدر اور وزیر خزانہ کی جانب سے حالیہ دھمکیوں اور دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایران کا مؤقف تبدیل نہیں ہوگا اور کسی بھی اشتعال انگیزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
ایرانی پارلیمنٹ کے منگل کو ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ایران کا مؤقف واضح اور غیر متزلزل ہے جب تک ایران کی مقرر کردہ 7 شرائط پوری نہیں ہوتیں، تہران واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کی میز پر نہیں بیٹھے گا۔
انہوں نے ملک میں امن و امان کی بحالی میں بسیج فورسز کے کردار کو بھی اہم قرار دیا اور کہا کہ ملک کے حالیہ حالات میں عوام کی شر کت اور اجتماعی کوششیں مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں,قالیباف نے گزشتہ 5 دہائیوں کے تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی عوام کسی سرگرمی میں بھرپور حصہ لیتے ہیں تو مسائل تیزی سے حل ہوتے ہیں۔
انہوں نے ملک کی جنگی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے حکام اور عوام پر زور دیا کہ وہ موجودہ حساس حالات میں باہمی اتحاد اور یکجہتی برقرار رکھیں تاکہ ایران کے خلاف دشمنوں کی سازشوں اور منصوبوں کو ناکام بنایا جا سکے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکی صدر اور وزیر خزانہ کی جانب سے حالیہ بیانات، دھمکیوں اور معاشی دباؤ کے تناظر میں کہا کہ ایران اپنے مؤقف پر مضبوطی سے قائم ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی برقرار ہے, قالیباف نے اپنے خطاب میں مذاکرات کے لیے ایران کی 7 شرائط پوری کرنے کو بنیادی شرط قرار دیا، تاہم فراہم کردہ بیان میں ان شرائط کی تفصیلات بیان نہیں کی گئیں۔
مزید پڑھیں





