منگل، 24 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے امکانات

pak usa

امریکی قونصل خانے کے ایک وفد نے سیاسی و اقتصادی امور کے سربراہ ڈیلن کلینسی کی قیادت میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ا یشن (اپٹما) کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اپٹما کے چیئرمین اسد شفیع، سینئر وائس چیئرمین نارتھ حبیب انور شیخ، وائس چیئرمین نارتھ محمد علی چوہدری اور دیگر عہدیداروں نے ا مر یکی وفد کا استقبال کیا, وفد میں اقتصادی امور کی ماہر آمنہ انیس بھی شامل تھیں, ڈیلن کلینسی نے کہا کہ دورے کا مقصد پاکستان کی ٹیکسٹا ئل صنعت کو سمجھنا اور اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے کے مواقع کا جائزہ لینا ہے, انہوں نے بین الاقوامی معیار اور ضابطوں پر پورا ا تر نے کے لیے پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت کی کوششوں کو بھی سراہا۔


اس موقع پر اسد شفیع نے بتایا کہ پاکستان کی مجموعی برآمدات میں ٹیکسٹائل کا حصہ تقریباً 62 فیصد ہے، جبکہ امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ سال 2024 میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت 7 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی, پاکستان نے امریکا کو 5.9 ارب ڈالر کی اشیا برآمد کیں، جن میں 77 فیصد حصہ ٹیکسٹائل اور ملبوسات کا تھا، جبکہ 2025 میں امریکا سے پاکستان کی درآمدات 2.7 ارب ڈالر تک پہنچیں، جن میں زیادہ تر حصہ کپاس کا تھا, پاکستان امریکی کپاس درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بھی ہے۔


اسد شفیع نے امریکا کے ساتھ اعلیٰ پیداوار دینے والے کپاس کے بیجوں، زرعی تحقیق، ٹیکنالوجی کی منتقلی، کپاس کی پیداواری مراحل میں سراغ رسانی اور تحقیقی اداروں کی استعداد بڑھانے کے لیے تعاون پر زور دیا انہوں نے نیشنل کمپلائنس انٹیٹی (این سی ای) کے قانونی ڈھا نچے کی تیاری میں اپٹما کے کردار کا بھی ذکر کیا پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت نامیاتی کپاس، ری سائیکل شدہ پالئیےسٹر اور صنعتی فضلے و پانی کی صفائی کے جدید نظام کے ذریعے ماحول دوست پیداوار کی جانب پیش رفت کر رہی ہے، تاکہ عالمی ماحولیاتی اور تجارتی معیارات پر پورا اترا جا سکے۔