ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کی رہائشگاہ پر آگ لگ گئی

ہالی ووڈ کے معروف اداکار ول اسمتھ اور ان کی اہلیہ جیڈا پنکٹ اسمتھ کی امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کی رہائش گاہ میں آگ لگ گئی,تاہم مرکزی رہائش گاہ محفوظ رہی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کی شب لاس اینجلس کے متعلقہ اداروں کو آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی،آگ پیر کی رات تقریباً 12 بج کر 04 منٹ پر کیلیفورنیا کے علاقے کیلاباساس (Calabasas) میں واقع جوڑے کی 150 ایکڑ پر پھیلی جائیداد پر لگی جس پر فائر بریگیڈ اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے, آگ رہائش گاہ کے احاطے میں سامان رکھنے کے لیے بنائے گئے ایک شیڈ میں لگی تھی,فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شعلوں کو قریبی جھاڑیوں اور مرکزی عمارت تک پھیلنے سے روک دیاامدادی کارروائیوں کے د وران کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی-
حکام کے مطابق اس حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا، جبکہ ول اسمتھ اور جیڈا پنکٹ اسمتھ اس وقت گھر پر ہی موجود تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ حادثاتی بتائی گئی ہے حکام نے حالیہ آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں,یہ پہلا موقع نہیں جب اداکار کی رہائش گاہ میں آتشزدگی کا وا قعہ پیش آیا ہو، اس سے قبل 2021 میں بھی ان کی اسی رہائش گاہ میں آگ لگنے کی اطلاع سامنے آئی تھی-
مزید پڑھیں




