منگل، 24 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

جنات نکالنے کے نام پر باپ کے ہاتھوں 13 سالہ بیٹے کا مبینہ قتل


عارف والا میں جنات کا سایہ ہونے کے شبہے پر باپ نے مبینہ طور پر اپنے 13 سالہ بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔


پولیس کے مطابق ملزم نے بیٹے کے سر پر لوہے کے راڈ سے وار کیا، جس کے نتیجے میں بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا افسوسناک واقعہ عارف والا میں تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا، جہاں ملزم باپ کو وہم تھا کہ اس کے بیٹے پر جنات کا سایہ ہے ،اسی شبہے کے تحت اس نے مبینہ طور پر جنات نکالنے کے نام پر بچے پر تشدد کیا اور اس کے سر پر لوہے کے راڈ سے وار کیے۔


واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بچے کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی، تاکہ موت کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم باپ کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ مقتول بچے کی والدہ کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔