منگل، 24 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

امریکی بندرگاہوں اور کارگو جہازوں پر روزانہ ہزاروں سائبر حملے

US warship believed to be carrying additional Marines to Middle East tracked off Singapore

امریکا کی بندرگاہوں اور کارگو جہازوں کو روزانہ ہزاروں مرتبہ سائبر حملوں کا نشانہ بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔


ان حملوں میں بندرگاہوں کے ڈیجیٹل نظام، بحری جہازوں کے مواصلاتی نیٹ ورکس اور کارگو کی نقل و حرکت سے متعلق کمپیوٹر نظام کو نشانہ بنانے کی کوششیں شامل ہیں ٹیکساس کی پورٹ آف کارپس کرسٹی، جو امریکا سے خام تیل برآمد کرنے کی سب سے بڑی بندرگاہ ہے، روزانہ سینکڑوں بلکہ بعض اوقات ہزاروں سائبر حملوں کی کوششوں کا سامنا کر رہی ہے۔ یہ بندرگاہ روزانہ تقریباً 23 لاکھ بیرل خام تیل کی برآمدات سنبھالتی ہے۔ 


دوسری جانب لاس اینجلس کی بندرگاہ نے اگست میں سائبر حملوں کی تقریباً 12 کروڑ کوششیں ناکام بنانے کی اطلاع دی، جبکہ امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق گزشتہ سال بحری شعبے میں سائبر واقعات میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔