Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ڈی آئی خان،دہشتگردی کے دو واقعات ،5 اہلکار شہید

مصنف:

ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایف بی آر کے 4 اہلکاروں سمیت پولیس کا ایک اہلکار شہید ہوگیا، جبکہ ایک ٹریفک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔

ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان ضیا الدین احمد کے مطابق ابہایا پل کے قریب مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایف بی آر کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے اہلکاروں میں 2 ایف بی آر کے مستقل ملازمین جبکہ 2 کنٹریکٹ ملازمین تھے۔ڈی پی او کے مطابق شہید اہلکاروں کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

دوسرے واقعے میں بنوں روڈ پر ٹریفک پولیس کی موبائل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ڈی پی او ضیا الدین احمد نے بتایا کہ دونوں واقعات میں ایف بی آر اہلکاروں اور ٹریفک پولیس کو دورانِ ڈیوٹی نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے واقعات کے بعد ڈی آئی خان شہر اور گردونواح میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔