Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات


نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتر یس سےملاقات کی، جس میں علاقائی و عالمی امن و سلامتی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں فلسطین، جموں و کشمیر، افغانستان، انسداد دہشتگردی اور کثیرا لجہتی نظام کےمستقبل سمیت علاقائی اورعالمی معاملات زیر بحث آئے,اسحاق ڈار نےاقوام متحدہ کے سیکر یٹری جنرل کو جموں و کشمیر اور سندھ طاس معاہدے سےمتعلق پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا اور جموں و کشمیر تنازع کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق منصفانہ اور پُرامن حل کے لیے پاکستان کے مطالبے کا اعادہ کیا۔


نائب وزیراعظم نے مکالمے اور کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی، جن میں امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مذاکرات میں پاکستان کی سہولتکاری بھی شامل ہے۔ انہوں نے تنازعات کےحل کے لیے مکالمےاور سفارت کاری کو مؤثر ترین ذرائع قرار دیتے ہوئے پا کستان کے عزم کا اعادہ کیا۔


ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کی دیرینہ خدمات اور مکالمے، ثالثی اور کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔