اتوار، 1 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ڈونلڈ ٹرمپ کی 10 منٹ میں ایرانی ایٹمی تنصیبات تباہ کرنے کی دھمکی

donald trump

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی بقایا ایٹمی تنصیبات کو 10 منٹ میں نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے ’ہمیں ابھی بھی ایک یا 2 سائٹس کا تدارک کرنا ہے، ہمارے پاس منصوبہ موجود ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مار آ لاگو اسٹیٹ فلوریڈا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن جاری سفارتی مذاکرات کے باوجود ایران کی باقی ماندہ مشتبہ ایٹمی تنصیبات پر 10 منٹ میں حملہ کر سکتا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوجی کارروائیوں نے ایرانی مسلح افواج اور ایٹمی انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور اب صرف ایک یا 2 سائٹس باقی ہیں۔