جمعرات، 19 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ری پبلکنز کی انتخابی مہم پر 40 کروڑ ڈالر لٹانے پر ایلون مسک پچھتانے لگے

elon

امریکی ارب پتی ایلون مسک وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکن امیدواروں کی کامیابی کے لیے بھاری رقم خرچ کرنے پر پچھتانے لگے۔

وال اسٹریٹ جرنل کےمطابق ایلون مسک نے اعتراف کیا ہے کہ انتخابی مہم پر 40 کروڑ ڈالر خرچ کرنے کا فیصلہ دانش مندانہ نہیں تھا۔

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی رقم خرچ کرکے وہ خود کو بے وقوف محسوس کررہے ہیں۔ ان کے مطابق امریکا کے بہترین مفاد میں یہی ہے کہ حکومت کا کنٹرول کسی ایک جماعت کے بجائے مختلف سیاسی جماعتوں کے پاس ہو۔

یہ بیان امریکی وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکنز کی انتخابی مہم کے لیے مسک کی بھاری مالی معاونت کے بعد سامنے آیا ہے