Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

وفاقی وزیر شزہ فاطمہ کا ہواوے گلوبل سروس سینٹر کا دورہ


وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے چینی کمپنی ہواوے کو پاکستان میں ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ سینٹر کے قیام اور سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت دی ہے۔

وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے اسلام آباد میں ہواوے کے گلوبل سروس سینٹر کا دورہ کرکے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ۔ کہا کہ ہواوے جی ایس سی، ٹیکنالوجی اور آئی ٹی پر مبنی خدمات کے عالمی مرکز کے طور پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ اس ماڈل کو "کنٹینرز کے بغیر برآمدات" قرار دیتے ہوئے کہا پاکستانی ماہرین ملک کے اندر سے ہی بین الاقوامی منڈیوں کو اعلیٰ معیار کی ڈیجیٹل خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ شزہ فاطمہ نے کہا ملک کی تقریباً اڑسٹھ فیصد آبادی تیس سال سے کم عمر ہے، اس صلاحیت کو ہنر مند افرادی قوت اور عالمی معاشی موقعوں میں بدلنے کی ضرورت ہے۔

شزہ فاطمہ نے تین لاکھ نوجوان پاکستانیوں کو آئی سی ٹی سکلز میں تربیت دینے کے ہواوے کے عزم کو سراہا۔ کمپنی کو پاکستان میں سرمایہ کاری، نالج ٹرانسفر اور مینٹورشپ کو مزید بڑھانے کے ساتھ ساتھ آر اینڈ ڈی سینٹر قائم کرنے کی پیشکش بھی کی ۔