فلائی دبئی کا پائلٹ طیارہ مسافروں سمیت گرانا چاہتا تھا، نیتن یاہو

مصنف:
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز کا پائلٹ "بظاہر طیارے کو مسافروں سمیت گرانا چاہتا تھا۔"
بدھ کے روز دبئی سے اسرائیل کے شہر تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی ایک پرواز نے سعودی عرب کے شہر تبوک میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ طیارے میں تقریباً 150 مسافر سوار تھے، جن میں اکثریت اسرائیلی شہریوں کی تھی۔
طیارے میں سوار مسافروں کے مطابق دورانِ پرواز کاک پٹ میں موجود دو پائلٹس کے درمیان جھگڑا ہوا اور ایک پائلٹ پر چاقو سے وار کیا گیا۔
بدھ کے روز اس واقعے پر اپنے بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ چاقو سے حملہ کرنے والے پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور سعودی حکام اس سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں





