ریاض پر حوثی بیلسٹک میزائل حملہ ناکام، ملبہ گرنے سے اسکول اور میڈیکل کلینک کو نقصان

مصنف:
سعودی فوجی اتحاد نے یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب پر داغے گئے مزید 3 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سعودی عرب کی سول ڈیفنس کے مطابق یمن کے حوثیوں کی جانب سے ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل سعودی فضائی دفاع نے فضا میں ہی روک کر تباہ کردیا، تاہم میزائل کے ملبے کے ٹکڑے گرنے سے دارالحکومت میں ایک بچوں کے اسکول اور میڈیکل کلینک کمپلیکس کو نقصان پہنچا۔
سعودی سول ڈیفنس کے ترجمان کے مطابق ریاض میں فضائی دفاع کی جانب سے بیلسٹک میزائل کو روکنے اور تباہ کرنے کے بعد اس کے ملبے کے گرنے کی اطلاع پر سول ڈیفنس ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ایسے واقعات کے لیے مقررہ حفاظتی کارروائیاں مکمل کی گئیں۔
سعودی حکام کے بیان میں اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی۔





