بدھ، 14 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ہیومن رائٹس کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ پر تشویش کا اظہار


ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایچ آر سی پی نے خبردار کیا کہ ایمرجنسی یا گورنر راج سیاسی کشیدگی میں اضافے اور جمہوری عمل کمزور کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔

ایچ آر سی پی نے وفاق اور پی ٹی آئی پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر بامقصد سیاسی بات چیت کا دوبارہ آغاز کریں اور یقینی بنائیں کہ کسی بھی بہانے شہریوں کے بنیادی حقوق معطل نہ کیے جائیں۔