نیو یارک میں امیگریشن اہلکار نے بچے کے سامنے والد کو گولی مار دی

امریکہ کے شہر نیویارک میں امیگریشن حکام نے 5 سالہ بچے کے سامنے ایک شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کیا جس پر میئر ظہران ممدانی نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ سے بات کریں گے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکام اور عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے وقت 5 سالہ بچہ گاڑی میں موجود تھا، تاہم بچے کو جسمانی طور پر نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ہے۔
بعض میڈیا رپورٹس میں گاڑی میں موجود بچے کو زخمی شخص کا بیٹا بتایا گیا ہے کہ تاہم امریکی حکام نے اس بارے میں کوئی وضاحت جاری نہیں کہ دونوں کا آپس میں کیا رشتہ تھا اور اتنا چھوٹا بچہ اس شخص کی گاڑی میں کیا کر رہا تھا۔
نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق امیگریشن اہلکاروں نے گاڑی کو گھیرنے کے بعد متعدد گولیاں چلائیں۔
ممدانی نے کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کریں گے اور ان سے نیویارک میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کی تمام کارروائیاں ختم کرنے کا مطالبہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کمنیونٹی میں خوف و ہراس پھیلانے والی کارروائیوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔
مزید پڑھیں





