Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

انسانیت پلاسٹک میں قید،تحریر: نیہا علی

نقطہ نظر
Kitchen and Me, written by: Neha Ali

ایک خاموش تصویر ہزاروں چیخوں سے زیادہ اثر رکھتی ہے- سامنے ایک پلاسٹک کی بوری ہے، مگر کچرے سے نہیں، بلکہ انسانوں کی بےبسی، بھوک پیاس کی محرومیاں محسوس ہوتی ہیں- اس کے اندر کئی معصوم بچے ہوتے ہیں، جو ایک دوسرے سے لپٹے ہوئے ہیں - کسی کا ہاتھ بوری سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہا ہے اور کوئی شاید اس میں امید میں ہے کہ اسے کھانے کے لیے کچھ مل جائے گا-

ان بچوں کے ہاتھ دیکھ کر دل ٹھہر سا جاتا ہے- یہ وہ ہاتھ ہیں جن میں کتابیں، کھلونے اور پنسلیں ہونی چاہیے تھی، مگر آج کے اس ظلم حکمرانوں کی وجہ سے انہیں کچروں میں رزق تلاش کرنے پر مجبور کر دیا گیا ہے-

ان کے چہروں پر بچپن کی معصومیت کے بجائے سختیوں کا عکس دکھائی دیتا ہے- بوری کے باہر دنیا چل رہی ہے، لوگوں کو اپنی ضروریات پوری کرنے میں مصروف ہیں، لیکن اس شفاف پلاسٹک کے اندر کئی معصوم زندگیاں بنیادی ضرورت کےلیے جدوجہد کر رہی ہیں -

یہ منظر صرف غربت کی تصویر نہیں بلکہ ہمارے معاشرے کے ضمیر کے لیے ایک سوال ہے- ہمارے ملک میں بہت سی ایسی چیزیں جیسے ہوتی ہیں جنہیں ہم بے کار سمجھ کر پھینک دیتے ہیں کیا کبھی ہم نے سوچا ہے یہی چیزیں ہم کیسی غریب کو دے کر اس کی بھوک اور ضرورت کا خیال رکھا لیں-

مجھے لگتا ہے ہماری انسانیت پلاسٹک میں قید ہوچکی ہے، یہ تصویر ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ضرورت مندوں کو صرف ترس نہیں آتا، یہ صرف ترس نہیں، سہارا چاہیے، صرف الفاظ نہیں ہمیں مدد بھی چاہیے- اگر ہمارے پاس اضافی کھانا، کپڑے اس کو ضائع کرنے کے بجائے کسی مستحق تک پہنچانا چاہیے - شاید ہماری ایک چھوٹی سی کوشش کسی بچے کے چہرے پر مسکراہٹ، کسی ماں کے دل کو سکوں اور کسی گھر میں ایک وقت کی خوشی لے آئے-اس کا اجر لوگوں سے نہیں بلکہ رب العالمین دے گا، دینے سے رزق بڑتا ہے-

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL